شوران کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 2زخمی
ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) بھاگ سنی شوران کے درمیانی علاقے میں سڑک کنارے بارودی سرنگ پھٹنے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی زد میں آگئی ایک اہلکار شہید دو زخمی ہوگئے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا لیویز کے مطابق کچھی شوران کے علاقے میں سڑک کنارے بارودی سرنگ پھٹنے سے گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکارشہید جبکہ دو اہلکارزخمی ہوگئے واقع کے بعد سیکیورٹی فورسز اور لیویز نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم اس سلسلے میں کسی قسم کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی
