ولید صالح بلوچ کے قتل کی مذمت ٗ بلوچستان بھر میں دہشت گردی اپنی انتہاہ کو پہنچ چکی ہے، سنیٹر جان محمد بلیدی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے رہنما سنیٹر جان محمد بلیدی اور نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما صالح محمد بلوچ کے فرزند اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایم پی اے رحمت صالح بلوچ چھوٹے بھائی ولید صالح کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسے قابل مزمت عمل قرار دیا۔ انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات سے سیاسی و جمہوری جدوجہد سے کسی صورتحال نیشنل پارٹی دستبردار نہیں ہوگی۔ بلوچستان کے حالات کو دانستہ خراب کیا جارہا ہے نااہل صوبائی حکومت اور دہشت گرد ٹولہ ان حالات کے زمہ دار ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان بھر میں دہشت گردی اپنی انتہاہ کو پہنچ چکی ہے روزانہ بے گناہ سیاسی کارکن، کاروباری شخصیات ان دھشت گردوں کے نشانے پر ہیں جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ بلوچستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت برادار کشی اور انارکی پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔ دہشت گرد کھلے عام دھندناتے پھر رہے ہیں حکومتی ریٹ آفسوں اور ریڈ زون تک محدود ہوگیا ہے جبکہ بے گناہ و معصوم بچے دھشت گردوں کی کاروائیوں میں شہید ہورہے ہیں ان واقعات سے حکومت کے کانوں میں جو تک نہیں رہنگتی۔ انھوں نے شہید ولید بلوچ کے والد اور بھائی رحمت صالح بلوچ سے المناک واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقع پر اپنی دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ اللہ پاک شہید کی مغفرت فرمائے اور خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انھوں نے کہاکہ اس غم میں خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے