ولید صالح ایک باصلاحیت، باکردار اور امیدوں سے بھرپور نوجوان تھے، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے کے فوری بعد ائیرپورٹ سے سیدھے رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کے بھائی ولید صالح کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ولید صالح ایک باصلاحیت، باکردار اور امیدوں سے بھرپور نوجوان تھے، جن کا قتل نہ صرف خاندان بلکہ بلوچستان کے سماجی ڈھانچے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس المناک واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور انصاف کی فراہمی کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے