نیشنل پارٹی کا رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کے قتل پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پارٹی کے مرکزی رہنما اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک عام شہری کے قتل کا المیہ ہے بلکہ ایک ایسے باوقار اور سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے فرد کا قتل ہے جو ہمیشہ امن، عدم تشدد و صبر و تحمل اور سیاسی اقدار و روایات کا امین رہا ہے بیان میں کہا گیا کہ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اور ایسے واقعات اس ناکامی کی کھلی نشاندہی کرتے ہیں۔ں یان میں کہا گیا کہ ولید صالح بلوچ کا قتل صرف ایک خاندان کا دکھ نہیں بلکہ پورے بلوچستان کے باشعور عوام اور سیاسی طبقات کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے۔ اس قسم کے پرتشدد واقعات امن دشمن عناصر کی سازشیں ہیں جو بلوچستان میں امن، ترقی اور سیاسی استحکام کے دشمن ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ولید صالح بلوچ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا تھا۔خوشیوں کے گھر کو ماتم میں تبدیل کردیا گیا۔جو انسانیت کی توئین اور شدید طور پر قابل مذمت ہے۔نیشنل پارٹی ولید صالح بلوچ کے قتل پر انتہائی رنجیدہ و غم زدہ ہے اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے