جدید جے ایف 17 طیاروں کی رُکے بغیر آذربائیجان تک پرواز دوران پرواز ایندھن بھرنے کا عملی مظاہرہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ایف 17 طیاروں کی رُکے بغیر آذربائیجان تک پرواز ` دوران پرواز ایندھن بھرنے کا عملی مظاہرہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ ماہر فضائی اور زمینی عملے کے ہمراہ آذربائیجان پہنچا، پاک فضائیہ کا دستہ دو طرفہ فضائی مشق’’انڈس شیلڈ الفا‘‘ میں شرکت کیلیے آذربائیجان پہنچا، مشق کامقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کوفروغ دینا ہے۔پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنی عملی مہارت اور غیر معمولی برداشت کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بغیر رکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل کی، پرواز کے دوران ہوا میں ایندھن بھرنے کا عمل نہایت مہارت سے انجام دیا گیا۔دوران پروز ایندھن بھرنے کا کام پاک فضائیہ کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر نے مکمل کیا، یہ پاک فضائیہ کےعملے کی پیشہ وارانہ مہارت اورعالمی سطح پرطویل مشن انجام دینےکی تیاری کا مظاہرہ تھا۔مشق ’’انڈس شیلڈ الفا‘‘ کا مقصد باہمی سمجھ بوجھ اور حربی ہم آہنگی بڑھانا ہے، دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان مؤثر تعاون مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے