تاجر صفاء کوئٹہ کے نام پر ایک روپیہ نہ دیں،انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی فاروق شاھوانی، میر محمد رحیم بنگلزئی، سید حیدر آغا، حاجی اسلم ترین، خان کاکڑ، حاجی ظہور کاکڑ، امرالدین آغا، سید شفیع آغا، سردار سجاد شاھوانی، ملک محمد حسین شاھوانی، زبیر لہڑی، سید غنی آغا، عبدالرحیم الکوزئی، ولی محمد ترین، اقبال کاکڑ، دولت خان ترین، حاجی حبیب اللہ اچکزئی، حاجی عبدالقیوم خلجی، محمد حمزہ، ملک انور کاسی، ادریس خان، بشیر خان سنجرانی، دانش بلوچ اور دیگر عہدیداروں نے کوئٹہ کے دکانداروں کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صفاء کوئٹہ کے نام پر ایک روپیہ نہ دیں اس سلسلے میں کسی حکومتی ادارے نے انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ سے نہ تو کوئی رابطہ کیا ہے نہ ہی مشورہ دوسری طرف کوئٹہ شہر میں ہزاروں دکانیں اور مارکیٹیں ہیں ان سب سے پانچ سو روپے سے لیکر دو ہزار روپے زبردستی لینا جو کروڑوں روپے بنتے ہیں کس کے جیبوں میں جاتے ہیں اور ایک عام بندہ کو پانچ پولیس اہلکار کس قانون کے تحت دیئے گئے جو پیسے نہ دینے کی صورت میں تاجروں دھمکیاں دیتے ہیں اور دکانیں سیل کرنے کی بھڑکیں مارتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم کورکمانڈر بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس لوٹ مار کا نوٹس لیں بصورت دیگر انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کوئٹہ میں سخت احتجاج کی کال دینے پر مجبور ھوگی جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ھوگی انھوں نے کہا کہ ہم صفاء کوئٹہ کے نام نہاد پرائیویٹ ملازمین کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے کسی بھی دکاندار سے کوئی بد تمیزی کی یا زبردستی پیسے لینے کی کوشش کی تو وہ اپنے نفع و نقصان کا خود ذمہ دار ہونگے۔انھوں نے کہا کہ ہم کسی قیمت پر کوئٹہ کے تاجروں کو سرعام اور منظم طریقے سے لوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔