بلوچستان کے ضلع مستونگ کی حدود سے پولیس آفیسر لاپتہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع مستونگ کی حدود سے پولیس آفیسر لاپتہ، سیکورٹی فورسز نے تلاش شروع کردی۔سیکورٹی فورسز ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ سے ایس ڈی پی او نوشکی محمد یوسف ریکی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی یوسف ریکی گزشتہ شب نوشکی سے مستونگ کی جانب آرہے تھے جس کے بعد سے ان کا موبائل فون بند اور رابطہ منقطع ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے لاپتہ آفیسر کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے