کوئٹہ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو افراد گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے 36 ملین ایرانی ریال، 5 ہزار افغان کرنسی، مختلف بینکوں کی چیک بکس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھے۔ برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے مطمئن نہ کرنے پر ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے