دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات جاری
دوحہ (ڈیلی گرین گوادر) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کررہے ہیں اور پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کی دراندازی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کررہا ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی طرف سے وزیر دفاع خواجہ آصف وفد کی سربراہی کررہے ہیں اور پاکستانی سکیورٹی حکام بھی وزیر دفاع کی معاونت کررہے ہیں۔ افغانستان کی طرف سے وزیر دفاع ملا یعقوب وفد کی سربراہی کررہے ہیں ، افغان انٹیلی جنس چیف بھی افغان وفد میں شامل ہیں۔