نصیرآباد میں تخریب کاری کے واقعات، بم دھماکہ اور راکٹ حملوں سے خوف و ہراس پھیل گیا

نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر)نصیرآباد میں تخریب کاری کے مختلف واقعات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق ربی کینال کے مقام پر بم دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نامعلوم افراد نے گڈو سے اوچ پاور اسٹیشن جانے والے 220 کے وی ٹاور کو بھی نشانہ بنایا، جس سے بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی۔پولیس کے مطابق نصیرآباد میں زیرِ تعمیر میڈیکل کالج پر بھی متعدد راکٹ لانچر فائر کیے گئے، تاہم کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔دھماکے اور حملوں کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے تخریب کاروں کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے