تربت، دشت روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، کرکٹ کے دو نوجوان کھلاڑی جاں بحق، ایک شدید زخمی

تربت (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل دشت میں تربت سے کراچی جانے والی شاہراہ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں کرکٹ کے دو مقامی کھلاڑی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کھلاڑیوں کی شناخت سلمان ولد خدا بخش اور ابراہیم ولد علی اکبر، سکنہ دیہات کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ ان کا ساتھی عطا اللہ ولد محراب شدید زخمی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں نوجوان کنچتی میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد اپنے گاں واپس جا رہے تھے کہ تربت سے کراچی جانے والی شاہراہ پر مسافر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو کھلاڑی موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔لیویز حکام نے بتایا کہ زخمی کھلاڑی کو فوری طور پر تربت کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور لیویز نے علاقے میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کر دیا ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے