گوادر کے عوام پانی کی شدید قلت کا شکار، حکومت اپنی ناکامی کو الزام تراشیوں میں چھپانے کی کوشش کر رہی ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گودار میں پانی کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے کہا گیا ہے کہ گوادر کے عوام پانی کے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں مگر حکومت تاحال کوئی مؤثر وعملی اقدام کرنے سے قاصر ہے جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے بیان میں کہا گیا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں لوگ اس بنیادی ضرورت سے بھی محروم ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت بلوچستان اپنی ناقص منصوبہ بندی، کرپشن اور غیر سنجیدگی کے باعث عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اور حکومت اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کے لیے دوسروں پر الزام تراشیوں کا سہارا لے رہی ہے، میرانی ڈیم ہو یا کوئی اور ذرائع حکومت وقت کو گوادر کے شہریوں کو پانی فرایم کریں۔ گوادر میں عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندوں یا صوبائی حکومت کا حصہ بننے والے اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے۔جو قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سی پیک کے نام پر اربوں ڈالر کے منصوبے شروع کیے گئے، لیکن گوادر میں آج بھی پینے کے پانی کا بحران موجود ہے۔ نیشنل پارٹی نے حکومتِ سے بلوچستان مطالبہ کیا کہ گوادر کے عوام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام دستیاب وسائل جیسے ڈیمز، واٹر پیورفکیشن پلانٹس اور دیگر منصوبوں کو فوری طور پر فعال کرتے ہوئے پانی کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔، نیشنل پارٹی واضح کرتی ہے کہ نیشنل پارٹی گوادر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اس مسئلے کے حل تک اپنی سیاسی و عوامی جدوجہد جاری رکھے گی۔بیان میں کہا گیا کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے، اور اگر عوام کو یہ بنیادی سہولت میسر نہیں تو ترقی کے تمام دعوے بے معنی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے