پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی کے دوران افغانستان جانے والے مہاجرین کو چمن میں محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاک افغان سرحد پر جاری کشیدیگی کے دوران افغانستان جانے والے مہاجرین کو چمن میں محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا۔ ضلعی انتظامیہ چمن کے مطابق پاک افغان سرحدی کشیدیگی کے دوران حکومت بلوچستان کی ہدایت پر انسانی ہمدردی کے تحت افغانستان جانے کے منتظر 1ہزار مہاجرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق مہاجرین کو رہنے کی جگہ، خوراک، طبی امداد سمیت دیگر سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔
