پاک ۔ افغان سرحد پر لڑائی کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتی ہے ` خواجہ آصف

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاک۔افغان سرحد پر بلا اشتعال حملے کے بعد اب اسلام آباد اور کابل کے درمیان کوئی تعلقات باقی نہیں رہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ فی الحال ایک جمود کی کیفیت ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ کوئی فعال جھڑپ نہیں ہو رہی، لیکن ماحول کشیدہ ہے۔’ان کا کہنا تھا: ( افغانستان کے ساتھ) ’ اس وقت تک کوئی براہِ راست یا بالواسطہ تعلقات نہیں ہیں۔’خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان لڑائی ’ کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔’انہوں نے کہا: ’ ہم اس امکان کو رد نہیں کر سکتے، البتہ فی الحال ایک وقتی سکون ضرور ہے۔’
ہفتے کی رات افغانستان کی جانب سے ہونے والے حملے میں کم از کم 23 پاکستانی فوجی شہید اور 200 سے زائد طالبان اور ان سے وابستہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔افواجِ پاکستان کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ’ 11 اور 12 اکتوبر 2025 کی درمیانی رات افغان طالبان اور بھارت نواز دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج نے پاک۔افغان سرحد پر پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا۔’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے