پیپلز پارٹی خواتین ونگ خضدار کی صوبائی مشیر بابا امیر حمزہ زہری سے ملاقات
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ خضدار کے ضلعی صدر امام زادی زہری کی قیادت میں ایک وفد نے صوبائی مشیر بلدیات بابا امیر حمزہ زہری سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیاسی اور سماجی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔امام زادی زہری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور خواتین ونگ کی سرگرمیوں کا مقصد خواتین کو سیاسی و سماجی میدان میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔اس موقع پر بابا امیر حمزہ زہری نے امام زہری اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ خواتین کی سیاسی شرکت معاشرے کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ خواتین کو قیادت کے مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔ ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
