نوابزادہ بابا سکندر جان زہری کی 32ویں سالگرہ ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلی بلوچستان، چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کے فرزند، شہید نوابزادہ بابا سکندر جان زہری کی 32ویں سالگرہ آج ملک بھر اور بلوچستان میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔پیپلز پارٹی کے کارکنان اور شہید کے جانثار وفاداران آج کیک کاٹ کر شہید نوابزادہ بابا سکندر جان زہری کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کریں گے۔ ملک بھر اور بلوچستان کے بڑے شہروں میں سالگرہ کی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی تقریب خلق جھالاوان خضدار میں منعقد ہوگی، جہاں پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری اور دیگر ضلعی رہنما خطاب کریں گے اور شہید وطن کی خدمات و قربانیوں کو یاد کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے