کسی صورت بگرام ایئربیس کو امریکا کے حوالے نہیں کریں گے : طالبان

طالبان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ایئربیس واپس لینے کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی صورت بگرام ایئربیس کو امریکا کے حوالے نہیں کریں گے۔ خامہ نیوز پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ’ افغان کسی بھی صورت میں اپنی سرزمین کسی کو نہیں دیں گے۔’اسکائی نیوز ایشیا کی نامہ نگار کورڈیلیا لنچ کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی کہ طالبان بگرام ایئربیس کا کنٹرول چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں، تاہم امریکی حکام کے ساتھ سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ’ ہم نے اس مسئلے پر گفتگو کی ہے اور چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک سفارت خانے (کابل اور واشنگٹن) دوبارہ کھولیں۔’اقتدار میں واپسی کے چار سال بعد بھی طالبان سفارتی طور پر تنہا ہیں، اور اب تک صرف روس نے ان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے، تاہم ذبیح اللہ مجاہد نے اس تاثر کو رد کیا کہ طالبان حکومت کو جواز یا قانونی حیثیت کے مسئلے کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ کئی ممالک نے نجی طور پر طالبان حکومت کو تسلیم کیا ہے، اگرچہ عوامی سطح پر اس کا اعلان نہیں کیا۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے