پشاور:سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی

پشاور (ڈیلی گرین گوادر) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کوہاٹ روڈ قمر دین گڑھی کے مقام پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ قمر دین چوک کے قریب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا اور 4 اہلکار زخمی ہوئے۔سی سی پی او پشاور کے مطابق پولیس ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے