منگچر` مسلح افراد اور لانگو قبائل کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 5افراد قتل جبکہ 2زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) منگچر کے علاقے میں مسلح افراد اور لانگو قبائل کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 5افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ بدھ کو منگچرکے نواحی علاقے کلی کور میں نامعلوم مسلح افراد اورلانگو قبائل کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں فائرنگ سے 5افراد ہلاک جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے قتل ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت بالاچ خان ولد سعد اللہ کے نام سے ہوئی ہے دیگرچار افراد کی فوری شناخت نہیں ہوسکی جبکہ دو زخمیوں میں نصراللہ لانگو اور راہ گیر داد سمالانی شامل ہیں نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا مقامی انتظامیہ مزیدکارروائی کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے