بلیدہ ، سوراپ ڈیم کے قریب سے 3 لاشیں برآمد، جسم پر تشدد اور گولیوں کے نشانات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے سوراپ ڈیم کے قریب سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن پر تشدد اور گولیوں کے واضح نشانات موجود تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ لاشیں ڈیم کے کنارے سے ملی ہیں تاہم تاحال مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے جبکہ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں