نواب ثنااللہ زہری کا ایف سی ہیڈکوارٹر دھماکے کی شدید مذمت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلی بلوچستان اور چیف آف جھالاوان، نواب ثنااللہ خان زہری نے ایف سی ہیڈکوارٹر کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ نواب ثنااللہ خان زہری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت حکمت عملی نے دہشت گردوں کو اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب ہونے سے روک دیا۔سابق وزیر اعلی نے فتنہ خوارج کے دہشت گردانہ حملے کو پسپا کرنے پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا اور شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے