جب تک مریم نواز معافی نہیں مانگتیں، قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے: پی پی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا۔سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ضمیر گھمرو کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے لوگوں کی امداد کی جائے، پنجاب حکومت نے ایسے بیانات دیے جس کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات وفاق کو نقصان پہنچاتے ہیں، یہ بیان ہمارا پانی ہماری مرضی، وفاق کے خلاف بیان ہے، پھر کوئی صوبہ کہہ دے ہمارا پیٹرول ہماری مرضی، ہماری گندم ہماری مرضی۔ان کا کہنا تھاکہ کینال کے مسئلے پر ہم نے اپنے اعتراضات سی سی آئی میں دیے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کینال منصوبے کا افتتاح کیا۔پی پی سینیٹر نے اعلان کیا کہ جب تک وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز معافی نہیں مانگتیں، ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے۔