چمن ٗمسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماحاجی صلاح الدین جاں بحق جبکہ 2ساتھی زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چمن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائل رہنما جاں بحق جبکہ 2ساتھی زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو چمن کے علاقے مردہ کاریز ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح فراد نے قبائلی رہنما حاجی صلاح الدین عرف حاجی لالئی پرفائرنگ کردی جس سے حاجی صلاح الدین اورانکے 2ساتھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتا ل پہنچایا گیا جہاں قبائلی رہنما حاجی صلاح الدین عرف حاجی لالئی جاں بحق ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے