روبینہ عرفان نے بی اے پی سے علیحدگی اختیار کر لی، عوامی خدمت کا عزم برقرار

قلات(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی و سینیٹر ریٹائرڈ بی بی روبینہ عرفان نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر کے اپنا باضابطہ استعفی مرکزی صدر نوابزادہ خالد مگسی کو ارسال کر دیا۔استعفے میں روبینہ عرفان نے کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ وابستگی کو اعزاز سمجھتی ہیں اور پارٹی کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتی ہیں، تاہم وقت کے ساتھ انہیں محسوس ہوا کہ ان کے ذاتی نظریات پارٹی کی موجودہ سمت اور پالیسیوں سے ہم آہنگ نہیں ہیں، جس کی بنیاد پر انہوں نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے علیحدگی اختیار کی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے اور عوام کے ساتھ ان کا عزم غیر متزلزل ہے اور وہ آئندہ بھی اپنے اصولوں اور اقدار کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل اور بلوچستان کی ترقی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق روبینہ عرفان کا یہ فیصلہ بلوچستان کی سیاست میں نئی تبدیلیوں کی ابتدا ثابت ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے