حاجی نور محمد خان دمڑکا سنجاوی ہسپتال کوجدیدسہولیات سے آراستہ کرنیکی یقین دہانی

سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین فوڈ اتھارٹی بلوچستان حاجی نور محمد خان دمڑ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سنجاوی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس نور باقی زخپیل نے صوبائی وزیر کو ہسپتال کی موجودہ صورتحال اور دستیاب سہولیات پر بریفنگ دی حاجی نور محمد خان دمڑ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کی، اور سنجاوی میں ایک بہترین ہسپتال تعمیر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں جن سہولیات کی کمی ہے، انہیں بھی جلد پورا کیا جائے گا تاکہ عوام کو علاج معالجے کی مزید بہتر سہولتیں فراہم ہوں صوبائی وزیر خوراک نے مزید کہا کہ سنجاوی ہیڈکوارٹر ہسپتال چار اضلاع کے جنکشن پر واقع ہے، اس لیے اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ مریضوں کو علاج کے سلسلے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے