اساتذہ کرام معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیادوں کے معمار ہیں ـ عفت سجاد
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) صدر شعبہ تعلیم حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ومرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عفت سجادنے کہا کہ اساتذہ کرام کسی بھی معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیادوں کے معمار ہوتے ہیں، ان کی محنت، رہنمائی اور کردار قوموں کی تعمیر و ترقی میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اساتذہ علم کی شمعیں جلاتے ہیں اور جہالت کے اندھیروں کو علم و ہنر کی روشنی سے منور کرتے ہیں، کنونشن کے سلوگن معمار جہاں تو ہے کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معرفت رب انسانوں کی تعمیر و تشکیل کردار کی بنیاد ہےـ اگر استاد کے پاس پیغمبری اسلوب تعلیم ہے تو وہ میتھ،اور بائیو کا ٹیچر معرفت رب سکھا سکتا ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع گوجرانولہ کے زیر اہتمام ‘معمار جہاں تو ہے، کے عنوان کے تحت گوجرانوالہ میں ٹیچرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ استاد ویثنری ہوتا ہے،حوصلہ افزائی کرتا ہے ،جو قطرے کو گوہر کرنہ سکے وہ صدف کیا؟ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اس وقت 140 کیمونٹی سنٹرز چلا رہی ہے جہاں سے ڈاکٹرز اور چارٹرڈ اکانٹنٹ بن کر نکل رہے ہیں، اساتذہ کرام ٹیچنگ کو اپنی جاب نہیں مشن بنا لیجئے ۔طلبہ سے نرمی سے بات کیجئے ،انھیں مومن ،محب وطن اور مجاھد بنائیے۔آج کا مجاہد وہ ہے جو مادی خواہشات سے نکل کر سوچے۔ ،نائب ناظمہ صوبہ حلقہ وسطی پنجاب رابعہ خالدنے کہا کہ آج کے دور میں تعلیم تو ہے تربیت نہیں مسائل تو بیشمار مگر حل بھی مجھے استاد کو ہی دینا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بے حثیت معلم سے راہنمائی لیتے ہوئے دورے حاضر کے چینجلز سے نبٹنا ہے،ناظمہ ضلع ناذیہ عبد الستار نے کہا کہ نسل نو کی تعمیر کیلئے اللہ تعالی ہمارے استاد کو عمارت گر بنادے،استاد ایک زندگی نہیں ہزاروں زندگیاں جیتا ہے،پیغمبرانہ مشن ہے جو استاداداکرتا ہے،استاد قوم کا لیڈر،قوم کا معمار ہے،استاد جیسی قوم چاہتا ہے بناتا ،اس کی تازہ مثال بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کی ہے اور بیداری کی یہ لہر اب پاکستان میں نظرآرہی ہے،ٹیچرز کنونشن کے دوران طلبہ نے، اے دوستوں ملے تو بس اک پیام کہنااستاد محترم کو میرا سلام کہنا،ٹیبلو بھی پیش کیا ۔نائب ناظمہ صوبہ حلقۂ وسطی پنجاب راشدہ شاہین نے خواتین کے حقوق کا چارٹر پیش کیا۔، اس موقع پر نائب ناظمہ صوبہ حلقہ وسطی پنجاب راشدہ شاہین،نائب ناظمہ رابعہ خالد، پریزیڈنٹ ہائر ایجوکیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن پاکستان کوثر خالد، ناظمہ ضلع گوجرانولہ ناذیہ عبدالستار و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، ٹیچرز کنونشن میں ضلع بھر سے مختلف ادارہ جات سکول ،کالجز ،یونیورسٹیز اور جامعات سے اساتذہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی –