میر سرفراز بگٹی کی بی اے پی کے نو منتخب مرکزی و صوبائی عہدیداروں کو مبارکباد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں منتخب ہونے والے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعلی نے نوابزادہ خالد حسین مگسی کے مرکزی صدر اور سینیٹر منظور کاکڑ کے مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر خوشی اور نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب پارٹی کے اندر جمہوری رویوں اور عوامی اعتماد کی عکاسی ہے۔ اسی طرح انہوں نے سردار صالح بھوتانی کے صوبائی صدر بلوچستان اور حاجی مٹھا خان کاکڑ کے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مرکز اور صوبے میں اتحادی جماعت کی حیثیت سے کلیدی سیاسی کردار ادا کر رہی ہے۔ بی اے پی کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات اس بات کا ثبوت ہیں کہ جماعت کے اندر جمہوری اقدار کو مضبوطی سے فروغ دیا جا رہا ہے۔وزیر اعلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ بی اے پی کی نئی قیادت عوامی مسائل کے حل، صوبے کی ترقی اور ملک کی سیاسی و جمہوری استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ان کے بقول نو منتخب عہدیداران ملک اور صوبے کے عوام کی خدمت کے عزم کو آگے بڑھائیں گے اور مثبت تبدیلی کی راہ ہموار کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے