مستونگ، مذاکرات ناکام، دھرنا جاری، قومی شاہراہ بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم بلوچ کی مظاہرین سے دوسری مرتبہ مذاکرات کی کوشش ناکام ہوگئی۔ مذاکرات میں نواب زادہ میر شادین شاہوانی، چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر فیصل منان اور نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر سکندر خان ملازئی بھی شریک تھے، تاہم کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔مظاہرین نے فورسز کی مبینہ فائرنگ میں زمباد گاڑی کے ڈرائیور سمیع خان کی ہلاکت کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنا دے رکھا ہے۔ شاہراہ کی بندش کے باعث کوئٹہ کراچی روٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں مشتعل مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک ایف سی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی، احتجاج اور شاہراہ کی بندش جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے