بلوچستان میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردئیے گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردئیے گئے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کابینہ کے فیصلے کے بعد صوبے کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزاور اسسٹنٹ کمشنرز کو کوڈ آف کرمنل پروسٹیجر 1898کی شق 14-Aکے تحت ان کے زیر انتظام حدود میں وفاقی اور صوبائی قوانین کے تحت جنگلات، مائنز اینڈ منرلز، خوراک میں ملاوٹ، خوراک کے تحفظ، سرکاری زمین پر تجاوزات، آبی گزرگاہوں، گاڑیوں، کینالز و ڈرینج، بلڈنگ کنٹرول، میونسپل سروس کے امور میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردئیے گئے ہیں۔ اختیارات کے تحت ضلعی انتظامیہ کے افسران متعلقہ کیسز پر فیصلے کرسکیں گے۔