کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس کومنسوخ کردیا گیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس کومنسوخ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق آج(جمعرات) کو کوئٹہ سے پشاور جانے اور پشاور سے سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس کو منسوخ کردیاگیا ہے ریلوے حکام نے بتایاکہ دشت میں دھماکے کے بعد پٹڑی سے اترنے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کو ٹریک سے ہٹا دیا گیا ریلوے پل اور ٹریک کی مرمت کاکام جاری ہے جو جمعرات تک مکمل ہوگا۔یاد رہے کہ منگل کی شب دشت میں دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں اتر گئیں تھیں۔