پشین ٗ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویزاہلکارشہید

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشین کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو شہید کردیا۔ لیویز کے مطابق بدھ کو پشین کے نواحی علاقے بٹے زئی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار بسم اللہ خان کو شہید کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے لیویز نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے