وزیراعلیٰ اور اسپیکر سمیت متعدد ارکان اسمبلی پشتون ثقافتی پگڑی پہن کر اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ اور اسپیکر سمیت متعدد ارکان اسمبلی پشتون ثقافتی پگڑی پہن کر اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔ منگل کو عالمی پشتون کلچر ڈے کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ میر سرفرازبگٹی، اسپیکر عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزراء و ارکان بخت محمد کاکڑ، نور محمد دمڑ، حاجی علی مدد جتک، ولی محمد نورزئی، پشتون ثقافتی پگڑی پہن کر شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے