تربت، شہر سے چار افراد کی لاشیں برآمد، علاقے میں خوف و ہراس، لاشیں شناخت کیلئے اسپتال منتقل

تربت(ڈیلی گرین گوادر)تربت شہر میں خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی لاشیں فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردی گئی ہیں تاکہ ان کی شناخت اور دیگر قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔لاشوں کی برآمدگی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تمام پہلوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ابتدائی طور پر ہلاکت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں گشت تیز کر دیا ہے تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے