تربت، دشت اور مند کے درمیان ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیپٹن سمیت، 5 سکیورٹی اہلکارشہید
تربت(ڈیلی گرین گوادر)تربت کے دشت اور مند کے درمیانی علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ سکیورٹی فورسز کے اہلکارشہید ہو گئے ہیں۔ اس واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں کپٹین وقار کاکڑ بھی شامل ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چوکیوں اور چیک پوسٹس پر تعیناتی سخت کر دی گئی ہے اور متعلقہ فورسز نے علاقے کی تلاشی اور تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کسی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، اور حکام نے علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی میں اضافہ کر دیا ہے۔لیویز اور دیگر سکیورٹی اداروں کے حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ مشکوک اشیا یا افراد کی فوری اطلاع متعلقہ فورسز کو دیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔
