نیو سریاب تھانے کے باہر دستی بم حملہ، ایک راہ گیر زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیو سریاب تھانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا، جو تھانے کے باہر گر کر دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس واقعے میں ایک راہ گیر زخمی کواہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا عمل جاری ہے۔
