کوئٹہ میں جلسے کے بعد دھماکے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق 28زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں بم این پی کے جلسے کے بعد دھماکے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 28زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردارعطاء اللہ مینگل کی برسی کی مناسب سے بی این پی کے زیراہتمام شاہوانی اسٹیڈیم میں جلسے کے بعد دھماکے کے نتیجے میں اسحاق،نجیب اللہ،شان،حنیف،مدد خان سمیت6افراد جاں بحق جبکہ 29افرادسابق رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز،نادر،محمد صادق،سراج احمد،نصیب اللہ،بشیر،علی اکبر،محمد اسحاق،احمد نواز،شاہ فیصل،فرحان،محمد مراد،عرفان،روت پرویز، وقار، شبیر احمد،نور احمد،فاروق،اعجاز،میر باز خان،موسی،عبدالطیف،کاشف،بسم اللہ،بصیر،نواب،کلیم اللہ،رسول بخش،ضامران زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد نعشوں اورزخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیادھماکے سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل،نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر میر محمدکبیر محمدشہی سمیت دیگرسیاسی پارٹیوں کے قائدین معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔دھماکے سے سابق سینیٹرو نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر محمد شہیی کی بلٹ پروف گاڑی سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔دھماکے کے زخمیوں کوسول ہسپتال کے شعبہ حادثات اور ٹراما سینٹر میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹرہادی کاکڑ،اورٹراما سینٹر کے ایم ڈی ڈاکٹرارباب کامران نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کی نگرانی کی۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سریاب روڈ پر ہونے والا دھماکہ خود کش تھا دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل کے عملے اور پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔
