تربت یونیورسٹی کی وین اور پک اپ میں تصادم، 7 طلبہ زخمی
تربت(ڈیلی گرین گوادر)تربت یونیورسٹی کے اسکول وین اور پک اپ گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 طلبا و طالبات زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد زخمی طلبہ کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی طلبہ کا تعلق تحصیل دشت کے علاقے کنچتی فیملی سے ہے، جو یونیورسٹی کے اسکول سے واپس اپنے علاقے جا رہے تھے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
