تربت میں فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ، 5 اہلکار شہید، 4 زخمی

تربت،کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے شہر تربت، ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے نوانو زامران میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔شہید اہلکاروں میں فاروق، اویس، کریم داد اور علی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نائیک جیلانی، ہدایت، افضل اور سپاہی صدام شامل ہیں۔ دھماکہ گاڑی کے قریب زیر زمین نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوا۔ فورسز اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات اور سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ دیگر خطرات کا بھی فوری پتہ لگایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے