شاہ علی بگٹی کی یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر میرین سائنسز کے وائس چانسلر سے ملاقات
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن صوبہ بلوچستان چیپٹر کے صدر شاہ علی بگٹی نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر میرین سائنسز (لومز)لسبیلہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین سے ایک ملاقات کی۔اس دوران لومز یونیورسٹی کو ایک بہترین تعلیمی ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔اس ملاقات میں یونیورسٹی کے ملازمین کو درپیش مسائل پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ شاہ علی بگٹی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے آل پاکستان یونیورسٹیزایمپلائز فیڈریشن صوبہ بلوچستان چیپٹر کے صدر شاہ علی بگٹی کی تجاویز کو غور سے سنا اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے شاہ علی بگٹی کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین کے ساتھ رابطہ رکھا ہواہے اور ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کی جلد از جلد ہر ممکن کوشش کریں گے۔آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن صوبہ بلوچستان چیپٹر کے صدر شاہ علی بگٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن صوبہ بلوچستان چیپٹر کے صدر شاہ علی بگٹی نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر میرین سائنسز (لومز)لسبیلہ اور لومز سٹاف ایسوسی ایشن لسبیلہ کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نئی منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
