سیکیورٹی فورسز کاتمپ میںآپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک
تربت:سیکیورٹی فورسز نے کیچ کے علاقے تمپ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر زاہد صالح عرف واحد عرف بھوانی کو ہلاک کردیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد درجن سے زائد شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
