بلوچستان حکومت بجٹ میں اعلان کردہ تیس فیصد ڈی آر اے الاؤنس کی تنخواہوں میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے،خان زمان ` عارف خان نیچاری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت بجٹ میں اعلان کردہ تیس فیصد ڈی آر اے الاؤنس کی تنخواہوں میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ میونسپل اداروں کو ہر ماہ تنخواہوں و پنشن کا لیٹ ادا کرنا ملازمین و مزدوروں کامعاشی قتل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے مزدوروں و ملزمین کے مسائل کے حل کیلئے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں احتجاج کی کال دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں محکمہ کیوڈی اے۔ واسا اور کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن خود مختار ادارے ہیں پبلک پراؤیٹ پارٹنر شپ یا کسی ٹھکیداری نظام کے ذریعے ان اداروں کی نجکاری اوران اداروں کے ملازنین ومزدوروں کا معاشی استحصال قبول نہیں کیا جائے گا۔ بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو ٹھیکیدار کے حوالے کرنے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوگیا۔کوئٹہ شہر کچرے کا ڈھیر بن چک ہے۔ کروڑوں روپے کے فنڈز خورد برد ہوگئے ملازمین و مزدور تنخواہوں و پنشن سے محروم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان لیبر فیڈریشن کے اجلاس میں مرکزی صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان حاجی عبدالعزیز شاہوانی عارف خان نیچاری اور دیگر مرکزی عہدیداروں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملازمین بلوچستان کو محنت کش طبقے کے. مسائل کا احساس نہیں یہ صرف اداروں کی نجکاری اور وفاقی حکومت کا پا لیسیوں پر عمل کرتے ہوئے ملدزمین اور عوام کیلئے مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔ بلوچستان میں صنعتیں آٹے میں نمک کے برابر ہیں بلوچستان میں معاشی انحصار ملازمت پر ہے اور حکومت ملازمین کے مسائل سے غافل ہے صوبے ک محکمہ فنانس حکومتی ڈکٹیشن پر نہیں آئی ایم ایف کے ہدایت پر چل رہا ہے بلوچستان کی سب سے بڑی کوئلہ ماینز کی صنعت بحران سے دوچار ہے مزدور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بلوچستان کی معیشت کو سہارا دیئے ہوئے ہیں بلوچستان میں ٹریڈ یونین پر پابندی ہے اور س حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس کی شنوائی چھ سال سے نہیں ہو رہی اور حکومت بھی بلوچستان کے صنعتی زونوں کی ترقی مزدور مسائل کے حل سے مکمل غافل ہوچکی ہے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کے ملازمین و مزدوروں کے مسائل کا حل صرف ڈور صرف جدوجہد ہے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے 30 فیصد ڈی ر ے الائنس محکمہ واسا کو دیگراداروں کی طرح اضافہ شدہ تنخواہ و الاؤنس۔ کوئٹہ میٹر پولیٹن کارپوریشن اور اندرون صوبہ میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین کو ہرماہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور دیگر مسائل حل نہ ہونے کے خلاف بھر رابطے کرکے بلوچستان بھرمیں احتجاج کا اعلان کیا جائے گا جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے