یوکرین کا روس کے نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ

ماسکو :یوکرین کے ڈرون حملے کے باعث روس کے کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، جسے بعد ازاں فائر فائٹرز نے بجھا دیا۔ حملے میں ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں ری ایکٹر نمبر 3 کی بجلی کی پیداوار 50 فیصد کم کر دی گئی۔پلانٹ کی پریس سروس کے مطابق روسی فضائی دفاع نے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 26 منٹ پر ڈرون کو مار گرایا، تاہم اس کے گرنے کے بعد دھماکا ہوا جس سے آگ لگ گئی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انادولو ایجنسی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ سے ایک معاون ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا، جس کے باعث ری ایکٹر نمبر 3 نصف گنجائش پر کام کر رہا ہے۔ ری ایکٹر نمبر 4 پہلے سے ہی شیڈول مرمت پر بند ہے جبکہ ری ایکٹر نمبر 1 اور 2 بجلی پیدا کیے بغیر آپریشنل حالت میں ہیں۔ پلانٹ اور ارد گرد کے علاقوں میں تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے