اوستہ محمد،نامعلوم شخص کی لاش برآمد
اوستہ محمد:گزشتہ شب الصدام ہوٹل کے سامنے ایک عمر رسیدہ شخص بے ہوشی کی حالت میں بیٹھا پایا گیا جو بعد ازاں جاں بحق ہوگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق متوفی نے بتایا تھا کہ وہ بھٹ شاہ(سندھ) سے تعلق رکھتا ہے۔ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گرمی اور دھوپ لگنے کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے لاش کو لاوارث قرار دے کر اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ نام اور قومیت معلوم نہ ہوسکی۔ متوفی کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔
