نصیرآباد ٗفائرنگ سے ایک شخص قتل ایک زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر)نصیرآباد اور صحبت پور دو مختلف واقعات فائرنگ سے ایک شخص قتل ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق صحبت پور کے قریب پولیس تھانہ شہید میر محمد کھوسو کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حسین بخش کنرانی کو قتل کرکے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارواء کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشیش تیز کر دی گئی۔جبکہ نصیرآباد پولیس تھانہ فلیجی کی حدود زرعی زمین کے تنازعے پر سامت اور بگٹی قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص بلیدی خان سامت شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے حالات پر قابو پاکر زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیکر مذید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے