تربت، مند، تمپ اور بلیدہ سے تین لاشیں برآمد، شناخت مکمل
تربت (ڈیلی گرین گوادر)تربت کے علاقوں مند، تمپ اور بلیدہ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، مند کے علاقے مندیگ ندی سے ایک لاش برآمد ہوئی جسے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔ مقتول کی شناخت عبدالقیوم ولد عبدالحئی سکنہ نزوہ بازار بلوچ آباد مند کے نام سے کی گئی ہے۔ادھر تمپ کے علاقے گومازی میں نہنگ ندی سے ایک اور لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت محمد رحیم ولد حیدر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد رحیم کو چند روز قبل نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اغوا کیا تھا۔ پیر کے روز ان کی لاش ندی سے برآمد ہوئی، جس پر فائرنگ کے نشانات پائے گئے۔مزید برآں، 17 جولائی کو بلیدہ کے علاقے ریکو سے ملنے والی لاش کی بھی شناخت ہو گئی ہے۔ مقتول کی شناخت ساجد ولد محبوب سکنہ شہرک تربت کے نام سے ہوئی، جسے شناخت کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت میں رکھا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق لاش پر بھی گولیوں کے نشانات تھے اور شناخت مقتول کے والد نے کی۔
