غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 110 فلسطینی شہید

غزہ (ڈیلی گرین گوادر) اسرائیلی افواج نے غزہ بھر میں شدید حملے کیے ہیں جن میں کم از کم 110 فلسطینی شہید ہو گئے، ان میں جنوبی رفح میں قائم امریکی مرکز کے باہر خوراک کے منتظر 34 افراد بھی شامل ہیں۔قطر میں جاری جنگ بندی مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہو گئے ہیں، فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس نے اسرائیل کی مجوزہ انخلاء کی نقشہ بندی کو مسترد کر دیا ہے، کیونکہ اس میں غزہ کا 40 فیصد علاقہ، بشمول رفح اور شمالی و مشرقی حصے، اسرائیلی قبضے میں رکھے گئے ہیں۔اسرائیلی ذرائع نے کہا کہ حماس چاہتی ہے کہ اسرائیل وہاں تک پیچھے ہٹ جائے جہاں اس نے مارچ سے قبل پچھلی جنگ بندی کے وقت کنٹرول سنبھالا تھا۔فلسطینی ذرائع نے کہا کہ امداد کی فراہمی اور جنگ کے خاتمے کی ضمانتوں سے متعلق معاملات بھی رکاوٹ ہیں، یہ بحران مزید امریکی مداخلت سے حل کیا جا سکتا ہے۔ادھر غزہ میں عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی افواج نے کسی وارننگ کے بغیر رفح کے علاقے الشکوش میں واقع امدادی مرکز کے باہر کھڑے لوگوں پر فائرنگ کر دی، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان مراکز کو موت کے کنویں اور انسانی ذبح خانے قرار دے چکی ہیں۔حملے کے عینی شاہد اور زندہ بچ جانے والے سمیر شعات نے بتایا کہ خوراک کے تھیلوں کے لیے آئے لوگ ان ہی تھیلوں میں دفن ہو گئے، یہ جگہ موت کا جال ہے، لوگوں پر اندھا دھند گولیاں برسائی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے