اوستہ محمد، گھریلو ناچاقی پر نوجوان کی خودکشی

اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر) امان اللہ کالونی اوستہ محمد میں نوجوان ظفر اللہ عرف ہیرا قوم عمرانی نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی ابتدائی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جا رہی ہے، تاہم اصل حقائق جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ نوجوان کی اچانک موت پر اہل علاقہ افسردہ ہیں اور واقعے نے علاقے میں غم کی فضا طاری کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے