کوئٹہ کے نواحی علاقے میں واقع چلتن نیشنل پارک میں آگ بھڑک اٹھی
کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے نواحی علاقے میں واقع چلتن نیشنل پارک میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن نیشنل پارک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے 100ایکڑ کے قریب رقبے کواپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں درجنوںدرخت جل کر خاکستر ہوگئے ۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کوئٹہ،مستونگ اورپی ڈی ایم اے کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
