حکومت بلوچستان نے کلائمٹ چینج فنڈ قائم کرنے کی منظوری دیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے سنگین خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اور مثر قدم اٹھاتے ہوئے "بلوچستان کلائمٹ چینج فنڈ” کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر قیادت کیا گیا، جس کا مقصد صوبے میں موسمیاتی اثرات سے بچا، فطرت کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔فنڈ کے قیام کا بنیادی ہدف ماحولیاتی موافقت (Adaptation) اور تخفیف (Mitigation) سے متعلق اقدامات کو مضبوط بنانا ہے تاکہ موسمیاتی تباہ کاریوں سے مثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ فنڈ کے تحت قدرتی وسائل کا تحفظ، ماحول دوست ترقیاتی منصوبہ بندی، اور نیچر بیسڈ سلوشنز (NBS) کے ذریعے ماحولیاتی نظام کی بحالی کو عملی شکل دی جائے گی۔وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے شدید خطرات سے دوچار ہے، اور اب ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے قدرتی ماحول کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر چکی ہے اور یہ فنڈ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی سمت ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔ماحولیاتی ماہرین نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "بلوچستان کلائمٹ چینج فنڈ” صوبے میں ماحولیاتی توازن کی بحالی، مقامی آبادی میں ماحول دوست رویوں کے فروغ، اور ماحولیاتی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے