کوئٹہ میں بدترین لوڈشیڈنگ دن رات جاری ہے، پشتونخواملی عوامی پارٹی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ شہر وگردنواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں کوئٹہ کے شہریوں پر بجلی بند کرنے، کم وولٹیج میں بجلی کی فراہمی، ٹرانسفارمرز کے جلنے، پانی کی شدید قلت پیدا ہونے، ہر دو گھنٹے بعد بجلی بند کرنے، بجلی کی بندش اور خرابی کی صورتحال میں کیسکو کے متعلقہ سب ڈویژنز کے دفاتر کے انتظامیہ کی نااہلی، شکایت پر عملدرآمد نہ کرنے، رابطہ نمبر منقطع کرنے، سیاسی، سماجی رہنماؤں وکارکنوں کو اپنے دفاتر میں تضحیک کرنے کے ناروا اور عوام دشمن عمل کی پارٹی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ کیسکو کے اعلیٰ حکام پر واضح کرتی ہے کہ اپنے متعلقہ دفاتر میں ایسے آفیسران وعملے کی تعیناتی یقینی بنائیں جو واپڈا سے متعلق عوام کے شکایات کو سُننے اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہو نہ کہ کرپشن وکمیشن میں ملوث، بد اخلاق لوگوں کو بٹھایا جائے جو مسائل حل کرنے کی بجائے انسانی تضحیک کے ناروا عمل کے مرتکب ہو۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر کے تمام علاقوں میں اس وقت بدترین لوڈشیڈنگ دن رات جاری ہے، کوئٹہ شہر کے وسطی علاقوں سمیت کچلاک، بلیلی، نوحصار، غبرگ، سمنگلی،خیزئی،مغربی بائی پاس، چشمہ، نواں کلی،